Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کے سابق کپتان و کوچ جاوید میانداد قومی ٹیم کے سلیکشن معاملات سے نا خوش نظر آ رہے ہیں۔ جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ جیسی ٹیمیں ہر ایک سیریز کو مدنظر رکھ کر کھلاڑیوں کا انتخاب کرتی ہیں، اگر آپ نے پچھلی سیریز میں 500 رنز بھی اسکور کیے ہیں تو وہ اس کو بھول جاتے ہیں۔
انہوں نے پاکستان ٹیم کے سلیکشن معاملات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک سنچری اسکور کرنے کے بعد 10 میچوں کے لیے قومی ٹیم میں آپ کی جگہ پکی ہو جاتی ہے۔ سابق کپتان نے کہا کہ کھلاڑی ناکام ہوتے رہتے ہیں لیکن کسی کو کوئی پرواہ نہیں ہوتی۔
جاوید میانداد کو 357 انٹرنیشنل میچز کا تجربہ حاصل ہے۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں 31 سنچریوں اور 93 نصف سنچریوں کی مدد سے 16213 رنز اسکور کیے۔ بین الاقوامی کرکٹ میں ان کا بہترین اسکور *280 رہا جو انہوں نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ میں اسکور کیا تھا۔