Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کورونا وائرس نے کھیلوں کے میدانوں کو بھی ویران کر دیا ہے اور ایسی صورتحال میں مستقبل میں ہونے والی کرکٹ سیریز بھی داؤ پر لگی ہوئی ہیں۔ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹیسٹ سیریز ویسٹ انڈیز میں کھیلنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال میں انگلش کرکٹ بورڈ رواں سال ہونے والے مقابلوں کو ممکن بنانے کے لیے حکمت عملی تیار کر رہا ہے۔
ویسٹ انڈیز کورونا وائرس سے متاثر نہیں ہوا اس لیے کرکٹ ویسٹ انڈیز سے اس حوالے سے بات چیت کی جا رہی ہے۔ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 میچوں کی سیریز 4 جون سے انگلینڈ میں شروع ہونا تھی جس کا انعقاد ستمبر میں کروایا جا سکتا ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 30 جولائی سے شروع ہونے والی 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز بھی نئے شیڈول کے ساتھ ویسٹ انڈیز میں کروائی جا سکتی ہے۔