Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آئی پی ایل کے 13ویں سیزن کا آغاز 29 مارچ سے ہونا تھا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے اسے 15 اپریل تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ملتوی ہونے کے باوجود آئی پی ایل موضوع بحث بنا ہوا ہے کہ اس سال ٹورنامنٹ ہو گا یا نہیں۔ بھارتی حکومت نے چند روز قبل ٹریول ایڈوائزری جاری کی کہ کسی بھی غیرملکی کو ویزا فراہم نہیں کیا جائے گا۔
دوسری جانب بھارت کے وزیر کھیل کیرن رجیجو کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل کے حوالے سے حتمی فیصلہ 15 اپریل کے بعد کریں گے، اس وقت حکومت کیلئے آئی پی ایل سے زیادہ اہم لوگوں کی صحت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر آئی پی ایل کا 13واں سیزن شروع ہوتا ہے تو ہزاروں لوگ میچز دیکھنے گراؤنڈ میں آئیں گے، موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ شائقین کرکٹ اور بھارت کے لیے باکل بھی ٹھیک نہیں ہے۔
بھارتی وزیر کھیل کا کہنا تھا کہ 15 اپریل کے بعد ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کا مکمل جائزہ لیں گے اور پھر حکومت کی جانب سے بی سی سی آئی کو بہتر ہدایات جاری کی جائیں گی۔