Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم نے عوام کی آگاہی کیلئے کورونا وائرس سے متعلق پیغامات جاری کیے۔ سابق کپتان اور ان کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی سرگرمیاں ترک کر کے خود کو گھر میں قید کر لیا ہے جو بڑا مشکل اور صبر آزما کام ہے۔
وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ اگر ہم اس آفت سے بچنا چاہتے ہیں تو کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیئں، سب سے پہلی احتیاط یہ ہے کہ ہم اپنے ہاتھوں کو تقریباً 20 سیکنڈز تک دھوئیں اور پھر سینیٹائزر سے صاف کریں۔
شنیرا اکرم نے دوسری احتیاط بتاتے ہوئے کہا کہ کھانسی آنے کی صورت میں اپنا منہ کہنی کی طرف کر لیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں، بڑے اجتماع اور تقریبات سے پرہیز کریں۔
ان کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ دوسرے لوگوں کا بھی خیال رکھیں۔ واضح رہے کہ کرکٹ سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد بھی عوام میں آگاہی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔