Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارت کے سابق آل راؤنڈر اور بیٹنگ کوچ سنجے بانگر نے بنگلہ دیش کی ٹیسٹ ٹیم کا کنسلٹنٹ بننے کی پیشکش ٹھکرا دی ہے۔ سنجے بانگز کے مطابق انہوں نے یہ پیشکش دیگر پروفیشنل ذمہ داریوں کی وجہ سے قبول نہیں کی۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں 0-2 سے کامیابی کے بعد ان کا بھارتی ٹیم کے ساتھ سفر ختم ہوا تھا۔ بھارتی ٹیم کے ساتھ معاہدہ گزشتہ سال ختم ہونے کے بعد سے سنجے بانگر کمینٹری کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔
سنجے بانگر 2014 میں اس وقت بھارتی ٹیم کے کوچنگ پینل میں شامل ہوئے تھے جب ہیڈکوچ ڈنکن فلیچر تھے۔ انہوں نے انیل کمبلے اور روی شاستری کے ہوتے ہوئے بھی بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں۔
جب وہ کوچنگ پینل کا حصہ بنے تھے اس وقت بھارتی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں نمبر پر تھی اور جب وہ اس ذمہ داری سے الگ ہوئے تو بھارتی ٹیم پہلے نمبر پر موجود تھی۔