Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ساؤتھ افریقہ کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین اسپورٹس کے بغیر بور ہونے لگے۔ اپنے ایک انٹرویو میں ڈیل اسٹین نے کہا کہ اسپورٹس کے بغیر زندگی کچھ بھی نہیں ہے، اگر اسپورٹس نہیں ہوں گے تو پھر ہم کیا کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ جہاں بھی جاتے ہیں لوگ کورونا وائرس کی بات کر رہے ہیں، یہ بہت خطرناک صورتحال ہے، فینز کے لیے میرا پیغام ہے کہ تمام احتیاطی تدابیر اپنائیں۔
انہوں نے کہا کہ ابھی پاکستان سپر لیگ کھیل کر واپس آیا ہوں، میں نے وہاں بہت انجوائے کیا، پاکستان گھومنا چاہتا تھا مگر سیکیورٹی پروٹوکول کی وجہ سے زیادہ گھوم نہیں سکا اور میں نہیں چاہتا تھا کہ میری وجہ سے کوئی مشکل ہو اس لیے زیادہ باہر نہیں نکلا۔
فاسٹ بولر کے مطابق آخری ہفتے میں غیرملکیوں نے واپس گھر جانے کا فیصلہ کیا اس لیے مجھے بھی پاکستان چھوڑنا پڑا۔ ڈیل اسٹین نے مزید کہا کہ کیریئر کے اس موڑ پر فٹنس کی زیادہ ضرورت ہے، یہ تو نہیں کہہ سکتا کب تک کھیلنا ہے مگر جب تک بھی کھیلنا ہے اس وقت تک خود کو فٹ رکھنا بہت ضروری ہو گیا ہے۔