Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ میں پرفارم کر کے کئی بولرز نے اپنی پہچان بنائی اور رواں سال ہونے والی پی ایس ایل میں بیٹنگ ٹیلنٹ بھی دیکھنے کو ملا۔ پی ایس ایل فائیو میں نوجوان بیٹسمینوں کی کارکردگی سے سابق کپتان رمیز راجہ بھی متاثر ہوئے۔ رمیز راجہ نے اپنی ایک ویڈیو میں بتایا کہ ذیشان اشرف، حیدر علی، اعظم خان اور خوشدل شاہ نے انہیں بہت متاثر کیا۔
حیدر علی نے پی ایس ایل فائیو کے 9 میچوں میں 239 رنز اسکور کیے۔ رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ حیدر علی میں بھرپور ٹیلنٹ موجود ہے لیکن انہیں اپنی کارکردگی میں تسلسل لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ذیشان اشرف کے حوالے سے کہا کہ ان پر تھوڑی محنت کرنے کی ضرورت ہے جس کے بعد وہ انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے تیار ہو جائیں گے۔
سابق کرکٹر نے اعظم خان کے بارے میں کہا کہ وہ بے خوف کھیلتے ہیں، بولر کو نہیں دیکھتے اور بڑی شارٹس لگانے سے ڈرتے نہیں ہیں لیکن انہیں اپنی فٹنس پر بہت کام کرنا ہے۔
رمیز راجہ نے خوشدل شاہ کو میچ ونر قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح انہوں نے ٹورنامنٹ میں جارحانہ انداز سے بیٹنگ کی، مجھے لگتا ہے پاکستان کو نمبر 6 یا 7 کے لیے ایک میچ ونر مل گیا ہے۔