Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے کپتانی کو اپنے لیے بہترین تجربہ قرار دے دیا۔ ایک ٹی وی پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ پشاور زلمی کا شکریہ جنھوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور کپتان بنایا، یہ بالکل آسان کام نہیں تھا کیونکہ ڈیرن سیمی بہت اچھے انداز میں ٹیم کو لڑاتے تھے۔
وہاب ریاض نے حیدر علی کو پاکستان سپر لیگ کی دریافت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے جو بھی ان کو رول دیا انھوں نے اچھے انداز میں نبھایا اور یہ پاکستان کے مستقبل کے لیے بہت اچھا شگون ہے، حیدر علی پر ابھی مزید محنت کرنی چاہیے اور ہمیں بھی انھیں مزید وقت دینا چاہیے۔
قومی فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ ہم سیمی فائنل کے لیے پوری طرح تیار تھے، بڑا مشکل ہو جاتا ہے جب آپ نے پورا فوکس کیا ہوا ہو اور سیمی فائنل کا اسٹیج ہو اچانک آپ کو کال آئے کہ میچز کینسل ہو گئے لیکن جو بھی تھا بہتر فیصلہ لیا گیا۔