Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کو پی ایس ایل فائیو سے قبل کسی بھی میچ میں شرکت سے روک دیا تھا۔ عمر اکمل پر الزام تھا کہ انہوں نے بکیز سے رابطے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ نہیں کیا جس وجہ سے مڈل آرڈر بیٹسمین ٹورنامنٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی بھی نہیں کر سکے تھے۔
اس معاملے کے تقریباََ ایک ماہ بعد پی سی بی نے عمر اکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت چارج کر دیا ہے۔ عمر اکمل کو نوٹس آف چارج 17 مارچ کو بھیجا گیا۔ قوانین کے مطابق عمر اکمل کو نوٹس کا جواب 31 مارچ تک دینا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق عمر اکمل نے دو بار اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کی۔ انہیں اینٹی کرپشن کوڈ کی شق 2.4.4 کے تحت چارج کیا گیا ہے۔
قانون کے مطابق بُکی سے پیشکش موصول ہونے کے بعد عمر اکمل نے پی سی بی کے ویجیلنس اینڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کو آگاہ نہیں کیا اور اس جرم کی سزا کم ازکم 6 ماہ سے تاحیات پابندی ہے۔