Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پی ایس ایل 2017 میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے بعد شرجیل خان نے پی ایس ایل 2020 میں واپسی کی جہاں انہوں نے 9 میچوں میں 199 رنز اسکور کیے مگر کرکٹ ماہرین کے مطابق ان کی یہ کارکردگی قومی ٹیم میں واپسی کیلئے کافی نہیں ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے شرجیل خان کے حوالے سے کہا ہے کہ اوپننگ بیٹسمین کو قومی ٹیم میں شامل کرنا جلد بازی ہو گی، انہیں ابھی بہت محنت کرنے کی ضرورت ہے بالخصوص اپنی فٹنس پر۔
ان کا کہنا تھا کہ شرجیل خان کی قومی ٹیم میں واپسی کا فیصلہ صرف ایک یا دو اننگز کی بنیاد پر نہیں کیا جا سکتا جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ میں فیلڈنگ بہت زیادہ اہمیت اختیار کر چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شرجیل زیادہ اچھے فیلڈر نہیں ہیں، ہم انہیں میدان میں کہاں چھپائیں گے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھی آسٹریلیا میں کھیلا جانا ہے جہاں کے گراؤنڈ بہت بڑے ہوتے ہیں۔
وقار یونس نے مزید کہا کہ شرجیل خان کے پاس ابھی بہت وقت ہے اور وہ ورلڈکپ سے قبل اپنی فٹنس بہتر کر سکتے ہیں۔