Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

رواں سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سال ہے۔ پاکستان نے میگا ایونت کی تیاری کا آغاز کر دیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ کو اس حوالے سے اہم تصور کیا جا رہا تھا اور اچھا پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں پر کڑی نظر بھی رکھی گئی۔ پی ایس ایل کے دوران جہاں اچھے بلے باز اور بولرز سامنے آئے وہیں وکٹ کیپر بیٹسمین میں بھی سخت مقابلہ رہا۔
اگر بات کی جائے وکٹ کیپر بیٹسمین کی تو سرفراز احمد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے 7 کیچز تھامے اور 148 رنز اسکور کیے۔ پشاور زلمی کے وکٹ کیپر کامران اکمل نے 5 کھلاڑیوں کے کیچز پکڑے اور 251 رنز بنائے جس میں ایک سنچری بھی شامل ہے۔
ملتان سلطانز کے ذیشان اشرف کی کارکردگی بھی تسلی بخش رہی۔ انہوں نے وکٹوں کے پیچھے 6 کیچ پکڑے اور ساتھ ہی 169 رنز بھی اسکور کیے۔ کراچی کنگز کے محمد رضوان نے 3 کیچز تو تھامے مگر کوئی رن نہ بنا سکے جس کی بڑی وجہ ان کو موقع نہ ملنا ہے۔