Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا نے سہیل اختر کو لاہور قلندرز کو فرنچائز کا بہترین کپتان قرار دے دیا۔ اپنے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے ثمین رانا نے کہا کہ ہم نے اظہر علی، محمد حفیظ اور برینڈن میک کولم جیسے کھلاڑیوں کو کپتان بنایا مگر سہیل اختر سب سے اچھے کپتان ثابت ہوئے۔
چیف آپریٹنگ آفیسر نے کہا کہ سہیل اختر کو کھلاڑیوں کے رول کا اندازہ ہے، انھوں نے سب کو احسن انداز میں استعمال کیا جس کی وجہ سے اچھے نتائج سامنے آئے۔ پی ایس ایل فائیو میں لاہور قلندرز نے 10 میں سے 5 میچز جیت کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔
ثمین رانا کے مطابق پی ایس ایل اب ملتوی ہو چکا ہے مگر جب بھی ایونٹ کے بقیہ میچز ہوں وہ ٹورنامنٹ کے اصل فارمیٹ کے مطابق ہونا چاہیئں یعنی سیمی فائنل کے بجائے پلے آف میچز کروائے جائیں۔