Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے پاکستان سپر لیگ (پی سی ایل) کا پانچواں ایڈیشن اختتامی لمحات میں ملتوی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ آکاش چوپڑا نے پی ایس ایل فائیو میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے شاداب خان کی خوب تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ شاداب خان نے جس طرح کی پرفارمنس دکھائی اس لحاظ سے وہ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ بننے کے حقدار ہیں۔
آکاش چوپڑا کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ تو پلے آف مرحلے میں ٹیمیں بھی نئی آ گئی تھیں۔ سابق کرکٹر نے خاص طور پر لاہور قلندرز کے بارے میں کہا کہ جب لاہور کی ٹیم فائنل فور میں پہنچ جائے تو بڑی خوشی محسوس ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فائیو میں جو بات مجھے سب سے اچھی لگی وہ یہ تھی کہ پاکستان میں کرکٹ واپس آئی، اسٹیڈیمز کھچا کھچ بھرے ہوئے تھے، کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا جو کہ سب سے اچھی بات ہے۔