Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا کے جارح مزاج اوپننگ بیٹسمین ڈیوڈ وارنز نے "دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ" کے افتتاحی ایڈیشن میں حصہ لینے سے معذرت کر لی ہے۔ سدرن بریوز نے ڈیوڈ وارنر کو اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا تھا لیکن انہوں نے اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کا فیصلہ کرتے ہوئے "دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ" سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے۔
جیمز ایرسکائن کی جانب سے ڈیوڈ وارنر کا بیان جاری کر دیا ہے گیا ہے جو ان کے مینجر ہیں۔ ڈیوڈ وارنر کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ میں "دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ" کے پہلے ایڈیشن میں حصہ لینے کے لیے بہت پرجوش تھا لیکن پچھلے 12 ماہ میں کم وقت ملنے کی وجہ سے میں نے یہ وقت فیملی کے ساتھ گزرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سدرن بریوز کی ٹیم نے ڈیوڈ وارنر کو 1 لاکھ 25 ہزار برطانوی پاؤنڈز کے عوض خریدا تھا جو پاکستانی کرنسی میں 2 کروڑ 31 لاکھ 14 ہزار روپے بنتے ہیں۔ سدرن بریوز نے ان کی جگہ مارکس اسٹوئنس کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے جو بگ بیش لیگ (بی بی ایل) 20-2019 کے ٹاپ اسکورر تھے۔