Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کورونا وائرس کے اثرات کھیلوں کی سرگرمیوں کو شدید متاثر کر رہے ہیں۔ دنیا بھر میں کھیلوں کے ایونٹ ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی نیدرلینڈز اور آئرلینڈ کے خلاف سیریز بھی خدشات کا شکار ہو گئی ہیں۔
نیدرلینڈز کو 3 ون ڈے میچز کے لیے پاکستان ٹیم کی میزبانی کرنی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچز 4 سے 9 جولائی تک شیڈول جبکہ پاکستان ٹیم کے آئرلینڈ میں دو ٹی ٹوئنٹی میچز 12 اور 14 جولائی کو رکھے گئے ہیں۔
سیریز کے حوالے سے پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ نیدرلینڈز اور آئرلینڈ نے ابھی کسی قسم کا رابطہ نہیں کیا جبکہ سیریز کے انعقاد کا حتمی فیصلہ بھی میزبان ممالک نے ہی کرنا ہے۔
پی سی بی ترجمان کے مطابق ابھی سیریز میں کافی وقت ہے اس لیے سیریز کو خدشات کا شکار قرار دینا قبل ازوقت ہے۔ پی سی بی نے امید ظاہر کی کہ دونوں سیریز شیڈول کے مطابق ہوں گی۔