Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ورلڈکپ 2019 کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک لے لی تھی اور اب تک انہوں نے بھارتی ٹیم میں واپسی نہیں کی ہے۔ بھارت کے مایہ ناز سابق بیٹسمین سنیل گواسکر نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے پیشگوئی کی کہ مجھے نہیں لگتا ایم ایس دھونی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔
سنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ میں دھونی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کھیلتا دیکھنا چاہتا ہوں مگر اب یہ ممکن نہیں لگ رہا۔ سابق بھارتی کپتان نے کہا کہ دھونی شور مچا کر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ نہیں لیں گے، مجھے لگتا ہے وہ خاموشی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیں گے۔
یاد رہے اگر مہندر سنگھ دھونی اب تک تمام ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کا حصہ رہے ہیں اور تمام 6 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں دھونی نے بھارتی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیئے ہیں۔