Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ کھیل میں کرپشن کرنے والے کھلاڑیوں کے سخت مخالف ہیں۔ فاسٹ باؤلر محمد عامر نے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں جب اپنی سزا مکمل کر لی تھی اور ان کی ٹیم میں واپسی ہوئی تھی تو محمد حفیظ نے ان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا لیکن بعد میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انہیں راضی کر لیا تھا۔
اب اوپننگ بیٹسمین شرجیل خان کی بھی کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے جنہوں نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2017 میں فکسنگ کی تھی۔ اوپننگ بیٹسمین کی واپسی کے حوالے سے آج کل خوب بحث ہو رہی ہے اور محمد حفیظ کا نے اس معاملے پر اہم سوال اٹھا دیا ہے۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شرجیل خان کی واپسی پر ہونے والی بحث میں ایک سوال اٹھایا کہ کیا پاکستان کی نمائندگی کے لیے ہمیں اضافی ٹیلنٹ سے زیادہ وقار اور فخر کو ترجیح نہیں دینی چاہیئے؟