Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے ویرات کوہلی کو اپنا فیورٹ بیٹسمین قرار دے دیا۔ جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی کی انٹرنیشنل کرکٹ میں کارکردگی اتنی شاندار ہے کہ ہر کوئی ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔
سابق کپتان نے کہا کہ ویرات کوہلی ایک مکمل بیٹسمین ہے، وہ کسی بھی کنڈیشن میں ہر بولنگ اٹیک کے سامنے رنز اسکور کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ان کا ریکارڈ فاسٹ بولرز اور اسپنرز دونوں ہی کے خلاف شاندار ہے۔
جاوید میانداد نے ویرات کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ دنیائے کرکٹ میں اتنا نام بنانے کے باوجود کوہلی بہت عاجز ہے، وہ ہمیشہ کرکٹرز کی عزت کرتے ہیں، بھارتی کپتان کرکٹ اور کرکٹرز سے محبت کرنے والے شخص ہیں۔