Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کا اختتام پلان کے مطابق تو نہ ہو سکا مگر اس کے باوجود تقریباََ 6 لاکھ فینز نے گراؤنڈ می‌ بیٹھ کر جبکہ کروڑوں فینز نے ٹی وی اور سوشل میڈیا پر پی ایس ایل کو خوب انجوائے کیا۔ سابق کرکٹرز نے شاندار ایونٹ کے انعقاد پر پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کی تعریف کی۔
شاہد آفریدی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وسیم خان، پی سی بی اور فرنچائزز مبارکباد کی مستحق ہیں جنھوں نے شاندار ایونٹ منعقد کروایا، یہ ایونٹ پاکستان میں مستقل کرکٹ کی بحالی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ آخر میں بوم بوم نے فینز کا بھی شکریہ ادا کیا۔
وقار یونس نے بھی پی سی بی اور وسیم خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے محنت کی جس کا ہمیں پھل ملا۔ انھوں نے کہا کہ اب کورونا وائرس کی وجہ سے مشکل ضرور ہے مگر ہم بحیثیت قوم انشاءاللہ اس کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔