Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے اہم فیصلہ کیا ہے۔ ای سی بی نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے انگلینڈ اینڈ ویلز میں 28 مئی تک کسی قسم کی پروفیشنل کرکٹ نہیں کھیلی جائے گی۔ ای سی بی نے یہ فیصلہ کرنے سے قبل کاؤنٹیز اور پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن سے بھی مشاورت کی۔
رواں سال انگلینڈ میں کرکٹ سیزن سات ہفتے کی تاخیر سے شروع ہو گا۔ انگلینڈ کے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کا آغاز 12 اپریل سے ہونا تھا۔ ہر سال کاؤنٹی چیمپئن شپ کے آغاز سے پہلے ایک میچ کھیلا جاتا ہے، اس سال یہ میچ ایسیکس اور مارلی بون کرکٹ (ایم سی سی) کے درمیان کھیلا جانا تھا لیکن وبائی مرض کی وجہ سے یہ میچ منسوخ کر دیا گیا ہے۔