Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پی ایس ایل فائیو میں آسٹریلوی کرکٹر بین ڈنک کو کافی شہرت حاصل ہوئی، اس کی وجہ ان کی جارحانہ بیٹنگ تو ہے ہی مگر کھیلتے ہوئے مسلسل چیونگ گم چبانا بھی ہے۔ لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین بین ڈنک نے لاہور قلندرز کو دو میچز جتوائے اور پہلی مرتبہ لاہور قلندرز کو سیمی فائنل میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
بین ڈنک کے ایک پرستار نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ بین ڈنک کا روپ دھارے سڑک پر ٹریفک سگنلز کے رک جانے پر چھکے چوکے لگاتے ہوئے دکھائی دیئے۔ بین ڈنک نے اس ویڈیو کو دیکھا اور اپنی نقل اتارنے والے شخص سے متاثر ہوئے۔ بین ڈنک نے کہا کہ اس آدمی کی کوور ڈرائیو اچھی ہے۔
یاد رہے بین ڈنک نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آٹھ میچوں میں 23 چھکوں اور 15 چوکوں کی مدد سے 266 رنز بنائے جس میں کراچی کنگز کے خلاف کھیلی گئی *99 رنز کی اننگز قابل ذکر ہے۔