Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

دنیائے کرکٹ کے کامیاب ترین کپتانوں میں سے ایک سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے 2008 میں "مونکی گیٹ" اسکینڈل کو اپنے کیرئیر کا سب سے بدترین لمحہ قرار دے دیا۔ 2008 میں آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیسٹ سیریز کے دوران بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے آسٹریلوی آل راؤنڈر اینڈریو سائمنڈز کو بندر کہا تھا۔ ہربھجن سنگھ پر 3 میچز کی پابندی عائد کی گئی تھی لیکن بھارتی بورڈ کی دورہ ختم کرنے کی دھمکی کے بعد پابندی ہٹا دی گئی تھی۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رکی پونٹنگ نے کہا کہ 2005 میں ایشیز سیریز ہارنا مشکل ضرور تھا مگر اس وقت تمام چیزیں میرے کنٹرول میں تھیں، 2008 میں "مونکی گیٹ" اسکینڈل ہوا تو چیزیں میرے کنٹرول سے باہر تھیں اس لیے اس اسکینڈل کو کیرئیر کا سب سے نچلہ درجہ سمجھتا ہوں۔
سابق کپتان کے مطابق اس کیس نے دونوں ملکوں کے درمیان دوریاں بھی بڑھائیں، یہ کیس کافی طول بھی اختیار کر گیا تھا اور ہم سب کو اس پر شرمندگی کا بھی سامنا رہا۔