Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ سمجھتے ہیں کہ ان کی کرکٹ ابھی باقی ہے اور مزید کچھ عرصے کے لیے پاکستان ٹیم کی نمائندگی کر سکتے ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں محمد حفیظ نے کہا کہ ابھی پرفارمنس اچھی ہے اس لیے کھیل سکتا ہوں، جب لگے گا کہ وقت پورا ہو چکا ہے تو خود ریٹائر ہو جاؤں گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ ان کی موجودہ ہیڈکوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق سے بہت اچھی دوستی ہے مگر میں نے کبھی اس دوستی کا فائدہ نہیں اٹھایا اور نہ ہی کبھی اپنی سلیکشن کے حوالے سے مصباح الحق سے بات چیت کی۔
پروفیسر کا کہنا تھا کہ اگر مصباح الحق سے فائدہ اٹھاتے تو کبھی سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر نہ ہوتا جس کا اعلان ان کے دور میں ہوا۔ محمد حفیظ نے مزید کہا کہ مصباح الحق نے بحیثیت پلیئر بھی پاکستان کی بہت خدمت کی اور اب وہ دوسرے روپ میں قومی ٹیم کی خدمت کر رہے ہیں۔