Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کرکٹ ساؤتھ افریقہ نے 21-2020 کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا ہے جس میں چند نئے ناموں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ گزشتہ سیزن میں ساؤتھ افریقہ کے لیے ڈیبیو کرنے والے فاسٹ باؤلر بیورون ہینڈرکس کو سینٹرل کنٹریکٹ سے نوازا گیا ہے۔ اینرچ نارٹج، رسی وینڈرڈوسن اور ڈوین پریٹوریس بھی سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
فاسٹ بولر ڈیل اسٹین اور تھیونس ڈی برائن کو سینٹرل کنٹریکٹ سے نکال دیا گیا ہے جبکہ ہاشم آملہ اور ورنن فلینڈر ریٹائر ہونے کی وجہ سے سینٹرل کنٹریکٹ کا حصہ نہیں ہیں۔
ساؤتھ افریقہ کی ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت چھوڑنے والے فاف ڈوپلیسی کو بھی سینٹرل کٹریکٹ دیا گیا ہے۔
سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والے دیگر کھلاڑیوں میں ٹینڈا بووما، کوئنٹن ڈی کوک، ڈین ایلگر، ریضا ہنڈرکس، کیشو مہاراج، ایڈن مرکرم، ڈیوڈ ملر، لنگی نگیڈی، اینڈائل فلکوائیو، کگیسو رباڈا اور تبریز شمسی شامل ہیں۔