Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

دنیا بھر میں تمام اسپورٹس ایونٹس کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ پہلی مرتبہ انگلینڈ میں ہونے والا ٹورنامنٹ "دی ہنڈرڈ" بھی کورونا وائرس کی لپیٹ میں آ گیا ہے اور اس کا انعقاد اب ممکن دکھائی نہیں دے رہا۔ انگلش کرکٹ کا ڈومیسٹک سیزن 12 اپریل سے شروع ہونا تھا مگر کورونا وائرس کی وجہ سے 28 مئی تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق کرکٹ سیزن کے دنوں میں کمی کے باعث ممکن ہے کہ دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ اس سال منعقد نہ ہو۔ درہم کاؤنٹی کے چیف ایگزیکٹو ٹوم بسٹوک نے اس بات کا انکشاف کیا کہ تمام کاؤنٹیز کی بورڈ سے بات چیت جاری ہے اور ممکن ہے کہ دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ 2021 تک ملتوی کر دیا جائے۔
انھوں نے کہا کہ نئے سیزن کے حوالے سے تمام کاؤنٹیز کی بورڈ سے بات چیت جاری ہے اور اچھی بات یہ ہے کہ سب کے سب ایک ہی پلیٹ فارم پر ہیں۔ ٹوم بسٹوک نے مزید کہا کہ یہ ایونٹ پہلی مرتبہ ہو رہا ہے اور ہم جلدبازی میں اسے ابتداء سے ہی خراب نہیں کرنا چاہتے۔