Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کے بعد تقریباََ تمام اسپورٹس ایونٹ کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ پی ایس ایل اور آئی پی ایل جیسی ٹی ٹوئنٹی لیگز بھی التواء کا شکار ہو گئیں۔ اس نازک موقع پر کیربین پریمیر لیگ کے اعلیٰ حکام کی جانب سے بڑی خبر سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سی پی ایل کو منسوخ یا ملتوی کرنے کا ابھی تک کوئی ارادہ نہیں ہے۔
سی پی ایل انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل ایڈوائزرز سے مسلسل رابطے میں ہے تاہم ابھی تک ایونٹ کے شیڈول میں ردوبدل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔
سی پی ایل حکام کا کہنا تھا کہ رواں سال ہونے والے ایڈیشن کی تیاریاں جاری ہیں۔ یاد رہے کہ کیریبین پریمیر لیگ 19 اگست سے 26 ستمبر تک ویسٹ انڈیز میں شیڈول ہے۔