Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

مصباح الحق نے جب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ و چیف سلیکٹر کا چارج سنبھالا ہے زیادہ تر سابق کرکٹرز ان پر تنقید ہی کر رہے ہیں اور بہت کم کرکٹرز نے اس فیصلے کی حمایت کی۔ سابق کپتان عامر سہیل نے مصباح الحق کی تقرری کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ جس وقت وہ قومی ٹیم کے کوچ بنے اس وقت انھیں کسی اسکول ٹیم کی کوچنگ کرنا چاہیے تھی۔
عامر سہیل کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کا ہیڈکوچ بنائے جانے سے قبل مصباح الحق کے پاس کوچنگ کا کوئی تجربہ نہیں تھا، انھیں پہلے تجربہ لینا چاہیے تھا اور پھر اتنے بڑے عہدے پر فائض ہونا چاہیے تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کے مطابق کوچنگ کا تجربہ حاصل کرنے کے لیے مصباح الحق کو اسلام آباد یونائیٹڈ کی کوچنگ کی اجازت دی تھی اور وہ اگلے سال سے فرنچائز کے کوچ نہیں ہوں گے۔