Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کا پانچواں ایڈیشن پہلی مرتبہ مکمل طور پر پاکستان میں منعقد کیا گیا۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی پر امید ہیں کہ آئندہ 3 سے 4 سال میں پی ایس ایل انڈین پریمیر لیگ کے برابر کا برانڈ بن جائے گا۔
انہوں نے ایک انٹرویو میں وسیم اکرم کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کے پاکستان میں ہونے سے فرنچائز مالکان اور اسپانسرز کو بہت فائدہ ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فائیو کی سب سے اچھی بات یہ تھی کہ ٹورنامنٹ صرف کراچی اور لاہور تک محدود نہیں رہا بلکہ ملک کے دوسرے سینٹرز میں بھی میچز منعقد کیے گئے۔ آل راؤنڈر نے کہا کہ پی ایس ایل فائیو میں غیرملکی کھلاڑیوں نے پاکستان میں بہت انجوائے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں کھلاڑیوں کو 70 فیصد رقم ٹورنامنٹ کی ابتداء میں ہی دے دی جاتی ہے جو دنیا کی کسی بھی لیگ میں نہیں ہوتا۔