Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین ہمیشہ نوجوان کرکٹرز کی تعریف اور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو میں ملتان سلطانز نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور پہلے مرحلے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کی جبکہ گزشتہ دو سیزن میں یہ ٹیم پلے آف کیلئے بھی کوالیفائی نہیں کر سکی تھی۔
ایک انٹرویو میں علی خان ترین سے اس حوالے سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فور میں ملتان سلطانز کی ٹیم ہم نے منتخب نہیں کی تھی مگر اس مرتبہ کھلاڑی کی پرفارمنس، نوجوان اور تجربہ کار پلیئرز کا کمبی نیشن تیار کیا اس لیے ہماری ٹیم کو کامیابی ملی۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں کامیابی حاصل کرنے سے زیادہ ضروری یہ ہے کہ مقامی کھلاڑی اس ٹورنامنٹ میں آئیں اور اپنا نام بنا کر کر قومی ٹیم میں کھیلیں۔ انہوں نے ذیشان اشرف اور محمد الیاس کا نام لیتے ہوئے کہا کہ جب یہ پلیئرز پاکستان کیلئے ڈیبیو کریں گے ان کی کیپ ہمارے لیے ٹرافی ہو گی۔