Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کورونا وائرس نے دنیا بھر سمیت پاکستان میں زندگی کے ہر شعبے کو متاثر کر دیا ہے۔ پاکستان میں کھیلوں کی سرگرمیاں تعطل کا شکار ہیں جبکہ دنیا کی کوئی بھی ٹیم اس وقت کرکٹ نہیں کھیل رہی اور اس وائرس کے سبب کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ بھی نہ لینے فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے معمول کے فٹنس ٹیسٹ آئندہ ماہ دوسرے ہفتے میں شیڈول تھے لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ اب فٹنس ٹیسٹ نہیں لیے جائیں گے اور نیا شیڈول ترتیب دیا جائے گا۔
نیشنل کرکٹ اکیڈمی کورونا وائرس کی وجہ سے بند ہے جس کے باعث کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لینا ممکن نہیں۔ کھلاڑیوں کو فٹنس ٹیسٹ کی تیاری کے لیے مکمل سہولتیں بھی میسر نہیں ہیں۔
قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ صوبائی ایسوشی ایشنز کی ٹیموں اور سیکنڈ الیون کے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ بھی ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔