Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ 2011 میں آسٹریلوی ٹیم بحیثیت دفاعی چیمپئن ٹورنامنٹ کھیل رہی تھی مگر رکی پونٹنگ کی قیادت میں کھیلنے والی ٹیم کو بھارت کیخلاف کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد وہ کپتانی سے دستبردار ہو گئے تھے۔
رکی پونٹنگ نے اپنی کپتانی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2011 میں ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا فیصلہ بہت مشکل تھا لیکن میں چاہتا تھا نئے کپتان کو سیکھنے کا مکمل موقع دیا جائے اور اگلے بڑے ایونٹ سے قبل وہ اپنی ٹیم بھی تیار کر سکے۔
انہوں نے کہا کہ جب ورلڈکپ کے بعد بطور بیٹسمین کھیلنے کا فیصلہ کیا تو کئی لوگ خوش نہیں تھے لیکن میرے کھیلنے کا مقصد یہ تھا کہ میں نوجوان کھلاڑیوں کو اپنے تجربے سے سیکھا سکوں۔
ان کا کہنا تھا کہ 2011 سے پہلے ہی میں کئی ریکارڈز میں اپنا نام درج کر چکا تھا مگر صرف آسٹریلیا کی کرکٹ کی بہتری کیلئے کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔
رکی پونٹنگ کی قیادت میں آسٹریلیا نے 2003 اور 2007 کے عالمی کپ جیتے تھے جبکہ چیمپئنز ٹرافی 2006 بھی کینگروز نے رکی پونٹنگ کی کپتانی میں جیتی تھی۔