Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سابق کرکٹر باسط علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ باسط علی کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ آپ سب کو معلوم ہے اس وقت دنیا میں کورونا وائرس کے باعث جو حالات ہیں، پوری دنیا لاک ڈاؤن ہو رہی ہے اور ہماری حکومت نے بھی لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنا یوٹیوب چینل چلا رہا ہوں اور وہاں سے ہونے والی آمدنی اس وقت تک حکومت کو دیتا رہوں گا جب تک کورونا وائرس ختم نہیں ہو جاتا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں دیگر کھلاڑیوں سے بھی کہوں گا کہ حکومت کی مدد کیلئے آگے آئیں۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ میری اپنے ملک کے کاروبای حضرات سے بھی درخواست ہے کہ وہ اپنے ملک کے لوگوں کی مدد کریں، یہ انسانیت کی خدمت ہے اور ہم سب کو اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔