Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بریڈ ہوگ آئے روز ٹویٹر پر سوشل میڈیا صارفین کے سوالوں کا جواب دیتے ہیں۔ ایک شخص نے بریڈ ہوگ سے سوال پوچھا کہ ویرات کوہلی اچھے بیٹسمین ہیں یا بابر اعظم؟ انہوں نے جواب دیا کہ اس سوال نے مجھ مشکل ڈال میں دیا ہے، میرے خیال میں دونوں کھلاڑی اپنے ملک کی بہترین انداز میں نمائندگی کرتے ہیں۔
بریڈ ہوگ نے خواہش ظاہر کی کہ ویرات کوہلی اور بابر اعظم کسی روز اکٹھے ایک میدان پر ٹیسٹ میچ کھیلیں گے تو یہ شاندار لمحہ ہو گا اور جو اچھا کھیلے اس کو داد دینی چاہیئے چاہے وہ سینیئر کوہلی ہو یا جونیئر بابر۔
ایک ٹویٹر صارف نے ان سے پوچھا کہ پاکستانی کھلاڑی آئی پی ایل کا حصہ نہیں ہوتے، اس بارے میں آپ کا خیال ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ ایک دن وہ بھی حصہ بنیں گے، بابر اعظم اور نسیم شاہ جیسے کھلاڑیوں کی شمولیت بہت اہم ہو گی۔