Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی کرکٹر سریش رائنا بیٹے کے باپ بن گئے ہیں۔ سریش رائنا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیوی اور بیٹے کے ہمراہ تصویر اپلوڈ کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ تمام چیزوں کا آغاز ہے، ہم اپنے بیٹے اور گارسیا کے چھوٹے بھائی کو خوش آمدید کہتے ہوئے بہت فخر محسوس کر رہے ہیں۔
انہوں کہا میری دعا ہے کہ وہ ہر ایک کی زندگی میں امن، تجدید اور خوشحالی لانے کی حدود سے آگے بڑھ سکے۔ سریش رائنا نے اپنے بیٹے کا نام ریو رائنا رکھا۔ بھارتی کھلاڑی کو دنیا بھر کے سابق اور موجودہ کرکٹرز نے بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دی۔
پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے سریش رائنا اور ان کی اہلیہ کو خصوصی مبارکباد دی اور کہا کہ میری دعا ہے کہ آپ ہمیشہ اکٹھے، خوش، صحت مند اور پرسکون رہیں۔