Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے لیگ اسپنر دانش کنیریا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میرے کیس میں سو رہا ہے کیونکہ میں ایک ہندو ہوں، بھگوان مجھ پر رحم کریں۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے اپیک کی کہ وہ معاملے کی شنوائی کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں بہت جلد وہ خط شیئر کروں گا جو پی سی بی کو لکھا تھا اور ان کا جواب بھی بتاؤں گا، میں بھی پاکستانی ہوں، میں نے ان سے بحالی پروگرام میں شرکت کا کہا تھا لیکن وہ مجھے نفی میں جواب دے رہے ہیں، میں کھیل نہیں سکتا لیکن کم از کم کوچنگ تو کر سکتا ہوں۔
یاد رہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ نے 2012 میں ساتھی کھلاڑی کو فکسنگ پر اکسانے کے جرم میں دانش کنیریا پر تاحیات پابندی عائد کی تھی۔ لندن کی کاؤنٹی ایسیکس کے لیے کھیلنے والے لیگ اسپنر دانش کنیریا اور ان کی ٹیم کے کھلاڑی مارون ویسٹ فیلڈ پر میچ فکسنگ کا الزام لگا تھا۔