Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا پانچواں ایڈیشن شروع ہونے سے پہلے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر ایونٹ سے باہر کر دیا گیا تھا۔ عمر اکمل کی غیرموجودگی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو مڈل آرڈر میں کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑا اور سرفراز الیون پلے آف مرحلے میں جگہ بنانے میں ناکام رہی۔
پچھلے ایڈیشنز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے رائلی روسو نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ مڈل آرڈر میں عمر اکمل کے نہ ہونے کی وجہ سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو نقصان اٹھانا پڑا جبکہ ان کے ایک، دو کھلاڑی ٹورنامنٹ میں تسلسل کے ساتھ پرفارم بھی نہیں کر پا رہے تھے لیکن مجھے یقین ہے کہ یہ ٹیم اگلے ایڈیشن میں شاندار کم بیک کرے گی۔
رائلی روسو نے پی ایس ایل فائیو میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرتے ہوئے سات میچوں میں 47.25 کی اوسط سے 189 رنز اسکور کیے۔ انہوں نے ایونٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف سنچری بھی اسکور کی جو پی ایس ایل کی تاریخ کی تیزترین سنچری ثابت ہوئی۔