Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 1992 کے دوسرے سیمی فائنل کا اختتام متنازع انداز میں ہوا تھا اور ساؤتھ افریقہ جیت کی پوزیشن میں ہونے کے باوجود ایونٹ سے باہر ہو گیا تھا۔ سڈنی میں کھیلے گئے بارش سے متاثرہ میچ میں انگلینڈ نے 45 اوورز میں 252 رنز اسکور کیے تھے۔ گراہم ہِک 83 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے تھے۔
جواب میں ساؤتھ افریقہ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 43 اوورز میں 252 رنز کا ہدف ملا۔ ہدف کے تعاقب میں ساؤتھ افریقہ نے زبردست بیٹنگ کی اور اسے آخری 13 گیندوں پر 22 رنز درکار تھے کہ بارش ہو گئی۔
بارش کے بعد میچ شروع ہوا تو ساؤتھ افریقہ کو 7 گیندوں پر 22 رنز کی ضرورت تھی مگر بعد میں پتہ چلا کہ امپائرز کے درمیان کچھ غلط فہمی ہوئی ہے اور پروٹیاز کو صرف ایک گیند پر 22 رنز درکار ہیں۔
ڈرامائی اور متنازع انداز میں سیمی فائنل کا اختتام ہوا اور ساؤتھ افریقہ 19 رنز سے شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گیا تھا۔ کراؤڈ نے اس قانون کے خلاف خوب نعرے بازی کی تھی۔