Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں اس وقت لاک ڈاون کی کیفیت ہے۔ کھیلوں کے میدان بھی ویران ہیں جبکہ گھر اس وقت آباد نظر آتے ہیں۔ ایسے میں کھلاڑی گھر میں ہی مختلف سرگرمیوں کے ذریعے اپنا وقت گزارنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے اپنی ایک ویڈیو بنا کر ٹویٹ کی جس میں وہ کپڑے دھوتے نظر آ رہے ہیں اور ان کی اہلیہ عائشہ دھون میک اپ کرتے ہوئے انھیں حکم دیتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔ شیکھر دھون واش روم دھوتے بھی نظر آئے۔
شیکھر دھون نے ٹویٹ میں لکھا کہ ایک ہفتہ گھر پر رہنے کے بعد اب یہ حالت ہو گئی ہے۔ اس ٹویٹ پر ڈیوڈ وارنر سمیت کئی کھلاڑیوں نے شیکھر دھون کا مذاق اڑایا اور سوشل میڈیا صارفین بھی ان کی ویڈیو سے خوب محظوظ ہوئے۔