Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے پی ایس ایل 5 کے دوران اپنے فینز کو یقین دہانی کرائی تھی کہ پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں پشاور میں بھی میچز کروائے جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی اگلے ایڈیشن میں ارباب نیاز اسٹیڈیم میں میچز کروانے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ارباب نیاز اسٹیڈیم میں ترقیاتی کام جاری ہے، پی سی بی ترقیاتی کام مکمل ہونے کے بعد آئندہ سال پشاور میں بھی پی ایس ایل کے میچز کروانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کی پانچ شہر میزبانی کریں گے جس میں پشاور بھی شامل ہو گا۔
اگر پی سی بی کا منصوبہ کامیاب ہو گیا تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز وہ واحد ٹیم ہو گی جسے ہوم گراؤنڈ کی سہولت حاصل نہیں ہو گی۔ ذرائع کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالکان بھی بگٹی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے میچز کروانے پر زور دے رہے ہیں لیکن بلوچستان کی کشیدہ صورتحال کے باعث بگٹی اسٹیڈیم میں میچز کروانا ممکن نہیں ہے۔