Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آئندہ سال سے 2022 تک آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچز میں آسٹریلیا کی میز اور ویمنز ٹیمیں ایک کرکٹ فین کی تیار کردہ کٹ پہنیں گی۔ کچھ دن قبل کرکٹ آسٹریلیا نے کٹ کا ڈیزائن بنانے کا مقابلہ کروانے کا اعلان کیا تھا جس میں 120 کرکٹ فینز نے میں حصہ لیا اور آسٹریلوی ٹیم کی آفیشل کٹ کیلئے مختلف ڈیزائن تیار کیے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے پانچ بہترین ڈیزائن منتخب کر کے ان کی ووٹنگ کروائی اور چار دن کی ووٹنگ کے بعد کائی جیگر نامی کرکٹ فین کے ڈیزائن کو آسٹریلوی ٹیم کی آفیشل کٹ کیلئے منتخب کیا گیا۔
یہ منفرد مقابلہ جیتنے کے بعد کائی جیگر کو 2021 سے 2022 تک آسٹریلیا میں ہونے والے میچز کے وی آئی پی ٹکٹس بھی دیئے جائیں گے۔
آفیشل کٹ پر مینز اور ویمنز ٹیم کے کھلاڑیوں کے دستخط لے کر وہ خاص کٹ بھی انہیں کو تحفتاََ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ کائی جیگر کو 5 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم بھی دی جائے گی۔