Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

چنائی سپر کنگز آئی پی ایل کی سب سے کامیاب ٹیم ہے۔ آئی پی ایل کے 12 سیزن کھیل کر اس ٹیم کی فتح کا تناسب سے زیادہ 61.28 کا ہے۔ بھارتی ٹیم کے سابق کپتان راہول ڈریوڈ کا کہنا ہے کہ چنائی سپر کنگز کی کامیابی کا راز ان کے مالکان کی منصوبہ بندی ہے، وہ آئی پی ایل کے آغاز سے قبل بھی ڈومیسٹک ٹیم چلاتے تھے، یہی وجہ تھی کہ جب انہوں نے آئی پی ایل میں ٹیم خریدی تو ایک مضبوط اور متوازن ٹیم تیار کی۔
دوسری جانب رائل چیلنجرز بنگلور نے اب تک ایک مرتبہ بھی آئی پی ایل کا ٹائٹل نہیں جیتا ہے۔ اس حوالے سے راہول ڈریوڈ کہتے ہیں کہ بنگلور کی ٹیم کسی بھی سیزن میں متوازن نہیں ہوتی ہے، ان کی ٹیم کا انتخاب بالکل بھی ٹھیک نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ وہ بولرز سے زیادہ نامور بیٹسمینوں پر بھرپور پیسے خرچ کرتے ہیں لیکن انہیں اچھے بولرز کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے، چنائی سپر کنگز کی کامیابی کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ان کی بولنگ لائن بہت مضبوط ہوتی ہے۔