Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کرکٹ کے علاوہ فلاحی کاموں کی وجہ سے بھی جانے جاتے ہیں۔ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے مشکل حالات میں بھی وہ ضرورت مندوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی مدد کرنے میں مصروف ہیں اور یہ دیکھ کر سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ بھی شاہد آفریدی کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔
ہربجن سنگھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شاہد آفریدی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان کے کام کو سراہا۔ سابق بھارتی اسپنر کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی عوام کے لیے بہترین کام کر رہے ہیں، خدا ہم سب کو سلامت رکھے۔
شاہد آفریدی نے ہربجھن سنگھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے اور کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پوری دنیا کو متحد ہو کر کام کرنا ہو گا۔