Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیے 24 سال بیت گئے لیکن آج بھی ورلڈکپ کے مقابلوں میں ایک منفرد ریکارڈ ان کے نام ہے۔ پاکستان کی جانب سے ورلڈکپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمینوں کی فہرست پر نظر ڈالی جائے تو اس لسٹ میں جاوید میانداد سرفہرست ہیں۔
سابق کپتان 1083 رنز اسکور کر کے پاکستان کی جانب سے ورلڈکپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین ہیں۔ اس فہرست میں سعید انور 915 رنز کے ساتھ دوسرے، انضمام الحق 717 رنز کے ساتھ تیسرے، رمیز راجہ 700 رنز کے ساتھ چوتھے اور عمران خان 666 رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
ورلڈکپ مقابلوں میں پاکستان کے سب سے کامیاب بولرز پر نظر ڈالیں تو وسیم اکرم 55 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ وسیم اکرم کے بعد وہاب ریاض پاکستان کے وہ دوسرے بولر رہے جنہوں نے ورلڈکپ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔
ورلڈکپ 2019 میں وہاب ریاض نے اپنی وکٹوں کی تعداد 35 کر کے عمران خان کو پیچھے چھوڑا تھا۔ اس فہرست میں عمران خان تیسرے، شعیب اختر چوتھے اور شاہد آفریدی پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔