Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی اور پی سی بی کے ملازمین کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں حکومت کے ایمرجنسی فنڈ میں رقم جمع کروائیں گے۔ جن کھلاڑیوں کو پی سی بی کی جانب سے سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے وہ مجموعی طور پر 50 لاکھ روپے کی امدادی رقم دیں گے۔
پی سی بی کے ملازمین ایک سے دو روز کی تنخواہ حکومتی فنڈ میں جمع کروائیں گے۔ پی سی بی یہ ساری رقم خود اکٹھا کر کے حکومت کو منتقل کرے گا۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ اس مشکل وقت میں ہم حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم جس وقت سے گزر رہے ہیں یقیناََ وہ ہماری وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ ساتھ ہیلتھ ورکرز کے لیے بھی مشکل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی ہیلتھ ورکرز کی صحت اور کامیابی کے لیے دعا گو ہے۔