Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی اسپنر رویچندرن ایشون نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے گزشتہ ایڈیشن میں کنگز الیون پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے راجستھان رائلز کے خلاف جوز بٹلر کو متنازع طریقے سے رن آؤٹ کیا تھا جس وجہ سے انہیں شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔ رویچندرن ایشون نے اس رن آؤٹ کی تصویر دوبارہ ٹویٹر پر شیئر کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی نے مجھے یہ تصویر بھیجی ہے اور بتایا کہ اس رن آؤٹ کو ایک سال گزر گیا ہے۔ رویچندرن ایشون کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں لاک ڈاؤن ہو گیا ہے تو میرے شہریوں کے لیے یہ پیغام ہے کہ باہر مت گھومیں، بلکہ اندر رہتے ہوئے محفوظ رہیں۔
یاد رہے کورونا وائرس کے پیش نظر بھارتی وزیراعظم نریندری مودی نے ملک بھر میں 21 روزہ لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔