Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سابق آسٹریلوی کرکٹر اور کمنٹیٹر ڈین جونز نے دو روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک سوال و جواب کا سیشن کیا جس میں ان سے کئی سوالات پوچھے گئے۔ ایک ٹویٹر صارف نے ان سے سوال کیا کہ پاکستان کی کوچنگ کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ ڈین جونز نے جواب دیا کہ ایسا کبھی نہیں ہو گا۔
مکی آرتھر کے عہدے کی معیاد ختم ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نئے ہیڈکوچ کی تلاش شروع کی تو ڈین جونز بھی درخواست جمع کروانے والوں میں شامل تھے لیکن پی سی بی نے مصباح الحق کا انتخاب کیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے ڈین جونز کی کوچنگ میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دو ٹائٹلز جیتے تھے۔ پی ایس ایل فائیو میں وہ کراچی کنگز کے ہیڈکوچ بنے تو کراچی کی ٹیم نے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کی۔