Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کورونا وائرس دنیا بھر میں پھیلنا شروع ہوا تو بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے 13ویں ایڈیشن کو 15 اپریل تک ملتوی کیا۔ بھارتی حکومت نے 21 روزہ لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد آئی پی ایل کا انعقاد مزید التواء کا شکار ہو گیا ہے۔ سربراہ بھارتی کرکٹ بورڈ سورو گنگولی آئی پی ایل 13 کے انعقاد کے حوالے سے ناامید ہونے لگے ہیں۔
سورو گنگولی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم آج بھی وہیں کھڑے ہیں جہاں پہلے روز تھے جب آئی پی ایل کو ملتوی کیا گیا تھا اور پچھلے دس دنوں کے دور صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
کنگز الیون پنجاب کے مشترکہ مالک نیس واڈیا نے کہا ہے کہ بھارتی بورڈ کو آئی پی ایل اگلے سال تک ملتوی کر دینی چاہیئے، ہمیں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا اور اس وقت آئی پی ایل کا انعقاد غیرانسانی ہو گا۔