Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

رواں سال کرکٹ ہو گی یا نہیں ہو گی؟ ہو گی تو کیسے ہو گی؟ پوری دنیا میں کرکٹ سمیت تمام کھیلوں کے میدان ویران پڑے ہیں۔ آئی سی سی کی اہم ویڈیو کانفرنس آج ہو گی جس میں کورونا وائرس کے باعث رواں سال کا پلان سامنے آ سکتا ہے۔ اس ویڈیو کانفرنس میں رکن ممالک اس سال کرکٹ کے مستقبل پر غور کریں گے۔
رواں سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میچز نہ ہونے پر پلان بھی پیش کیا جا سکتا ہے تا کہ ممکنہ نقصان کو کم سے کم رکھا جا سکے۔ تمام رکن ممالک سے مستقبل کے حوالے سے تجاویز طلب کی جا سکتی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اکتوبر میں شروع ہونا ہے اس لیے اس کا حتمی فیصلہ جون تک صورتحال دیکھ کر کیا جا سکتا ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پیش نظر اس وقت تمام انٹرنیشل سیریز ملتوی کی جا چکی ہیں۔