کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کے کسی بھی ملک میں کرکٹ نہیں ہو رہی اور تمام انٹرنیشنل سیریز ملتوی کی جا چکی ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اس صورتحال کے پیش نظر گزشتہ 45 سال میں ہونے والے یادگار میچز نشر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی سی سی کے آفیشل براڈکاسٹرز کے ذریعے یہ تمام میچز شائقین کرکٹ کی ٹی وی اسکرینوں پر دکھائے جائیں گے۔
جن ایونٹس کے میچز نشر کیے جائیں گے ان میں تمام ورلڈکپ ایونٹس، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپس، چیمپئنز ٹرافی اور انڈر-19 ورلڈکپ شامل ہیں۔ آئی سی سی کے فیس بُک پیج پر بھی کرکٹ کی تاریخ کے بہترین میچز مکمل دکھائیں جائیں گے۔ شائقین کرکٹ تک میچوں اور ٹورنامنٹس کی جھلکیاں بھی آئی سی سی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے پہنچائی جائیں گی۔