Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے آٹھ میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھی کھیلے گئے تھے۔ شائقین کرکٹ نے راولپنڈی میں ہونے والے میچز میں بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا تھا اور ہر میچ میں اسٹیڈیم کھچا کھچ بھرا ہوتا تھا۔ راولپنڈی کے شائقین کرکٹ کا جوش دیکھتے ہوئے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے مطالبہ کیا تھا کہ پی ایس ایل میں راولپنڈی کی ٹیم بھی شامل کی جائے۔
شعیب اختر نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ شاید میں وہ کرکٹر ہوں جس کو پاکستان اور سرحد پار سے بھی بہت پیار ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ مجھے اچھی طرح جانتے ہیں اور میں پی ایس ایل کی برانڈ ویلیو پوری دنیا میں پھیلا دوں گا۔ شعیب اختر نے مزید کہا کہ اگر میرے پاس پی ایس ایل کی کوئی ٹیم ہو گی تو میں دنیا کے ہر کونے سے سرمایہ کاری حاصل کروں گا۔